سیلابی صورتحال کے پیش نظر نافد ایمرجنسی میں توسیع 

Aug 31, 2022 | 10:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  خیبرپختونخوا میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں نافد ایمرجنسی میں 30 ستمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے 17 اضلاع میں سیلاب کے پیش نطر ایمرجنسی نافد کی گئی تھی۔ خیبر پختونخواہ میں چارسدہ کے مقام پردریائے جیندی میں سیلاب متاثرین کے 2 بچے ڈوب گئے ہیں جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کو سیلاب متاثرین تک پہنچانے کاعمل بھی جاری ہے۔

نصیرآباد کے متاثرہ علاقے بابا کوٹ میں راشن، خیمے، ادویات اورپینے کا پانی بھی پہنچا دیاگیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں ہیلی پیڈ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ جس کے باعث ہیلی کاپٹر کو سڑک پراتارا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے کوئٹہ سے تفتان ،کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے سبی جانے والی شاہراہ متاثر ہوئی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے تمام شاہراہوں کو بحال کردیا گیا ہے۔ جبکہ کہا جارہا ہے کہ کوئٹہ سبی شاہراہ بھی جلد ٹریفک کے لیے کھول دی جائےگی۔

مزیدخبریں