ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سیلاب اور معیشت کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بات چیت کی پیشکش کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین تحریک تحریک انصاف عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فی الحال اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ دیں اور مسلسل بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کریں
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں عالمی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عمران خان سے کہنا چاہتے ہیں کہ آئیں مل کر کوشش کریں، فکر اور عمل کے ساتھ اور متحد ہو کر آگے بڑھیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان کو ’چارٹر آف اکانومی‘ کی پیشکش متعدد موقع پر کی ہے لیکن عمران خان اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ ہمیں بیٹھ کر مل کر بات کرنی چاہیے کیونکہ حکومت آنے جانے والی چیز ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک بار پھر وہ اپنی ساکھ کو داو پر لگاتے ہوئے عمران خان کو یہی پیشکش کرتے ہیں کہ آئیں بیٹھیں اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک قومی انٹیگریٹی سے کام کریں۔ اس کے بعد دیکھیں گے کہ پاکستان کو اس مشکل سے متحد ہو کر کیسے نکالا جائے کیونکہ آگے بڑھنے کا یہی راستہ ہے۔
واضع رہے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمران خان کی عدلیہ اور فوج کو دی جانے والی مبینہ دھمکیوں اور ان کے خلاف درج مقدمات کے بعد موجودہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات عروج کو پہنچ چکے ہیں۔