برطانیہ: یونیورسٹی میں گنجائش سے زیادہ داخلے، طلباء کو رہائش میں مشکلات

برطانیہ، یونیورسٹی ،گنجائش سے زیادہ داخلے، طلباء ،رہائش میں مشکلات
کیپشن: برطانیہ میں طلباء کو رہائشی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک نیوز نیوز: وہ طلباء جو برطانوی یونیورسٹیز میں آئندہ ماہ سے تعلیم کا آغاز کریں گے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش کا بندوبست خود کریں کیونکہ یونیورسٹی ہال میں جگہ دستیاب نہیں ہے۔ یونیورسٹی آف گلاسگو، مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی اور برسٹل میں یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ کی انتظامیہ نے طلباء کو بتایا ہے کہ ہالز میں جگہ کی کمی کی وجہ سے انہیں رہائش کا بندوبست خود کرنا ہوگا۔ 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھی طلباء کو ایسی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کیونکہ یونیورسٹیز نے طلباء کی گنجائش سے زیادہ داخلے کرلیے تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے طلباء کو جو رہائش فراہم کی ہے وہ برسٹل سے ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ یہی صورتحال گزشتہ سال بھی طلباء کو درپیش تھی۔ 

طلباء کے نمائندوں کی جانب سے یونیورسٹی پر گنجائش سے زائد داخلوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کی کوشش کی جارہی ہے۔ زیادہ داخلوں کی وجہ اعلیٰ تعلیم کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہے۔ 

یاد رہے کہ 18 اگست کو امتحانی نتائج کے مطابق 4 لاکھ 26 ہزار طلباء نے امتحانات میں حصہ لیا۔ ہزاروں طلباء ابھی رہائش خالی کریں گی، جن کی جگہ نئے آنے والے طلباء کو رکھا جائے گا۔ 

بہت سے طلباء اور ان کے والدین اس وجہ سے پریشان ہیں کہ ابھی تک ان کا نام انتظار کی اس فہرست میں ہے، جنہیں ابھی تک رہائشی سہولت دستیاب نہیں ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب برسٹل کی یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ میں اضافے کی وجہ سے 533 طلباء ابھی بھی رہائش کی انتظار میں ہیں۔ یونیورسٹی ایسے طلباء کو سفری اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کررہی ہے جو یونیورسٹی سے باہر رہائش اختیار کرنے پر رضامند ہورہے ہیں۔