ایک نیوز:شہبازشریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق داتو سری انور ابراہیم کے ہمراہ وزراء، نائب وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا،سری انور ابراہیم وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے،دونوں فریقین تجارت، رابطوں، توانائی، زراعت، حلال صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلوں پر بات چیت کریں گے ۔
پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے وسیع ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،دونوں رہنماء علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ، ثقافت اور عقیدے میں جڑے مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، دورہ پاکستان ملائیشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم2سے4اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرینگے
Sep 30, 2024 | 18:54 PM