ایک نیوز:بانی چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباداور بہاولپور میں احتجاج ہوگا ،5اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا، چار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک میں احتجاج کریں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ لندن پلان پر عمل کرتے ہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں ، مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا،ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا، یہ قانون ہمیں تحفظ دینے سے قاصر ہے، ہما ر ی عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں ،80سالہ عورت پر پرچہ کاٹا گیا ،کسی کو تکلیف نہیں ہوئی۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا اور صوبے کےعوام کو جگایا، علی امین گنڈاپور نے درست کہا اب انقلاب آئے گا ،میرے موقف بھی عوام تک پہنچایا، ہم عدلیہ کا دفاع کریں گے اور اپنی آزادی کی جدوجہد کریں گے، میری بیوی کو کئی ماہ سے جیل میں ہے رکھا گیا، یہ مجھے جیل میں توڑنا چاہتے ہیں،لوگ جیل سے نہ ڈریں۔