اوگرانے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Sep 30, 2024 | 18:45 PM

ایک نیوز: اوگرا نے حکومت کی معاونت سےایل پی جی مہنگی کر دی، ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے 31پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔
 11اعشاریہ 8کلو گرام کاگھریلوسلنڈر 86روپے مہنگا ہو گیا، 11اعشاریہ 8کلو گرام کاگھریلو سلنڈر کی قیمت 2965روپے مقرر کی گئی ہے،اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت 251روپے 30پیسے مقررکی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آج حکومت کیجانب سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں