چین نے خلا بازوں کیلئےنیاسپیس سوٹ متعارف کرا دیا

Sep 30, 2024 | 16:54 PM

ویب ڈیسک: چین 2030 تک انسانوں کو چاند پر پہنچانا چاہتا ہے ، چین نے چاند پر جانے والے خلا بازوں کیلئےخصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا سپیس سوٹ متعارف کرایا ہے۔
سرخ اور سفید رنگوں سے سجے اس سپیس سوٹ کو چائنیز مینڈ اسپیس ایجنسی نے متعارف کرایاہے،سپیس سوٹ کو چاند کے شدید درجہ حرارت، ریڈی ایشن اور گرد سے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
خلا باز اسے پہن کر چاند کی سطح پر جسمانی لچک کے کام بھی سرانجام دے سکیں گے،سپیس سوٹ میں کیمر ے اور آپریشن کنسول نصب ہیں اور اسے پہن کر خلا باز سیڑھی بھی چڑھ سکیں گے جبکہ بیٹھ کر بھی کام کر سکیں گے۔
چین کی اس ٹیکنالوجی کی تعریف اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بھی کی۔

مزیدخبریں