ایک نیوز:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکوئٹہ میں سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں ،جو معاہدہ پی پی اور ن لیگ کے درمیان ہوا اسکی شرط یہ تھی کہ سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک وفاق بند کرے،بیرون ملک سے ملنی امداد سے بلوچستان کو اس کا حصہ نہیں ملا ،دنیا سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ،صوبہ سندھ میں ورلڈ بنک کے فنڈز سے متاثرین کی مدد اور تعمیرات کا کام کیا ،یہ منصوبہ میراتھا جس کا مقصد سیلاب زدگان کے گھروں کے تیار کرناتھا ۔
انہوں نے کہا کہ تعمیرات اس انداز میں کرناتھی کہ اگلے سیلاب میں پھر متاثر نہ ہو ، متاثرین کو مکمل مدد فراہم کی جارہی ہے،میں اپنا وعدہ پوراکررہا ہوں،جو لون ورلڈ بنک سے لیا وہ وفاق نے اپنی جیب میں رکھاہے یہاں خرچ نہیں کیاجارہاہے ،صوبائی حکومت وفاق سے ملکر اپنے حصہ کی بات کریں ،ابتک یہاں ایک گھر نہیں بناہے،اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنا حصہ ڈالیں تو بہتری آسکتی ہے ۔
بلاول کا کہنا تھا کہ فنڈ زنہ ملنے کی وجہ سے مقصد پورا نہیں ہورہاہے ، بارش سے گوادر اور نصیرآباد میں نقصان ہوا ہے ،2022سیلاب متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں ،بلوچستان حکومت سندھ حکومت کی مدد سے ایم او یو سائن کرے تاکہ متاثرین کی مدد ہوسکے ،پاکستان کے وسائل کم ہیں اور بلوچستان کے وسائل اس سےبھی کم ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے وعدے پورے کرے۔