بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں،حکومت پنجاب کا سیکرٹریز کیلئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ 

بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں،حکومت پنجاب کا سیکرٹریز کیلئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ 
کیپشن: Bureaucracy's royal expenses, Punjab government's decision to buy vehicles for secretaries

ایک نیوز: حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
20لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کے پاس لگژری گاڑیاں موجودہونے کے باوجود اضافی 20 گاڑیاں خریدنے کی منظؤری دی گئی، مسلم لیگ ن کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکرٹریز کو کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں دی جائیں گی،61کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے پارلیمانی سیکرٹریز، افسران کیلئے مہنگی ترین 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی ۔
پارلیمانی سیکرٹریز 22 کروڑ سے 29 لگژری گاڑیاں، ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور کی جانب سے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی گئی تھی ،ایس اینڈ جی اے ڈی کے پروٹوکول کیلئے 3 کروڑ 61لاکھ سے دو لگژری گاڑیاں بھی انڈس موٹرز سے خریدی جائیں گی ۔
صوبائی وزراء کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی ،ایک کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار روپے گاڑیوں پر ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا، 30گاڑیوں کی سجاوٹ کیلئے3کروڑ مزید خرچ کیے جائیں گے ، پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے صرف 9 گاڑیوں کی ضرورت تھی مگر 20 اضافی گاڑیاں بھی خریدنے کی منظوری دی گئی۔