معروف مبلغ اور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے 

معروف مبلغ اور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے 
کیپشن: Renowned preacher and scholar Dr. Zakir Naik reached Islamabad

ایک نیوز: معروف مبلغ اور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے ،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ذاکر نائیک کا استقبال کیا ۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان نے استقبال کیا، پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے، معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
 ڈاکٹر ذاکر نائیک نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے، پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلی حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 
ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے ،ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔