ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں ادریس حیدر خواجہ آئندہ چار سال کیلئے بلا مقابلہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے۔
معظم خان پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے،سعدیہ علوی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی سیکرٹری فنانس منتخب ہو گئیں، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں پاکستان آرمی، واپڈا ،ریلویز، پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان نے شرکت کی۔
سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں پاکستان اولمپک کے نمائندے نے شرکت کی،انتخابات میں پاکستان سپورٹس بورڈ کا نمائندہ شریک نہیں ہوا،سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال شیخ مظہر احمد سمیت کھیلوں کی تنظیموں نے عہدیداران کی مبارکباددی۔