ایک نیوز: پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ کی عوام کے لیے امداد بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ، سامان روانگی کی تقریب جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں منعقد ہوئی جہاں سے امدادی سامان بذریعہ چارٹر طیارےعمان،ردن کے لئے روانہ کیا گیا جو کہ وہاں سےغزہ کے لئے بھیجا جائے گا روانہ کئے گئے ۔
امدادی سامان میں غزہ کے لوگوں کے لئے ضرورت کے مطابق 40ٹن ادویات شامل ہیں پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ جہاں بھی فلاحی اقدامات کی ضرورت ہو گی وہاں ہم مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔
سامان روانگی کی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر درشن نے این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان کے ہمراہ شرکت کی ،تمام شرکاء کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں امداد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ،این ڈی ایم کی جانب سے اب تک کل 1151ٹن امدادی سامان غزہ کے لئے روانہ کیا جا چکا ہے۔