ایک نیوز:سندھ ہائیکورٹ میں کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ کی منشیات کے مقدمے میں بھی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
ملزمہ کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا،فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے، اس کیس کی مین ایف آئی آر میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جب نتاشہ گاڑی چلا رہی تھی وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی، میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے کیونکہ بلڈ میں میتھا فیٹا مائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا ، یورین میں میتھا فیٹا مائن کی کتنی مقدار موجود تھی، اسکی مقدار کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں مینشن نہیں کیا گیا ہے،نتاشہ کا سائیکیٹرسٹ سے برسوں سے علاج بھی جاری ہے،ایسا بھی ممکن ہے کوئی ایسی دوا دی گئی ہو جسکا ذکر میڈیکل رپورٹ میں آیا ہوں۔
فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کہا کہ یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ اس کیس کے متاثرین کی جانب سے ملزمہ کے ساتھ صلح کرلی گئی ہے،ملزمہ تین بچوں کی والدہ ہے اور پچھلے ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہے، پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
پولیس نے منشیات کے استعمال کے بعد کار ڈرائیو کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ،ملزمہ کے وکلاء کی جانب سے ٹرائل کورٹ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، ملزمہ کے مین کیس میں پہلے ہی ضمانت دی جاچکی ہے۔