ایک نیوز:غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے لبنان میں پیجر دھماکوں میں بھارتی نژاد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی نژاد رینسن ہوزےاسرائیلی سہولت کاری کے تحت پیجر دھماکوں میں ملوث پایا گیا ،گرفتاری سے بچنے کے لیے رینسن ہوزے ناروے سے امریکا بھاگ گیا،ناروے پولیس نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 25 ستمبر کو اسے ایک لاپتا شخص کے بارے میں رپورٹ ملی جو مبینہ طور پر لبنان میں پیجر سپلائی کرنے کی ڈیل میں ملوث تھا۔
تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ یہ وہی بھارتی نژاد شخص ہے جو فرار ہوگیا، رینسن ہوزے سے جب فون پر پیجر میں دھماکوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے کوئی جواب دیے بغیر فون کاٹ دیا، حال ہی میں لبنان پیجر بم دھماکوں میں ملوث انڈین نژاد کی تلاش کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کر دیے گئے۔
عالمی سطح پر رینسن ہوزے کی گرفتاری کے وارنٹ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئیں ،ماضی میں بھی بھارت بیشتر مواقعوں پر دوسرے ممالک میں اپنے ایجنٹس کے زریعے دہشتگردی پھیلا چکا ہے، بھارت کے سفاک دہشت گرد ملک ہونے کے بارے میں عالمی اور علاقائی سطح پر مختلف تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پہلے بھی دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ انکشافات کئے جا چکے ہیں ۔
اس پہلے بھارتی نیوی کے اہلکار اسرائیل کے لیے قطر میں جاسوسی کرتے ہوئے بھی پکڑے گئے تھے، بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دہشت گردی کے واقعات پر مودی کو اب عالمی برادری کو اپنی مزموم کارروائیوں کا حساب دینا ہوگا۔
لبنان میں پیجر دھماکوں میں بھارتی نژاد کے ملوث ہونیکاانکشاف
Sep 30, 2024 | 11:44 AM