آئی ایس آئی کےنئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Sep 30, 2024 | 11:32 AM

ایک نیوز: آئی ایس آئی کےنئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نےآج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔
لیفٹینیٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ایجوٹینٹ جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے وہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی جگہ لیں گے جو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں ۔
تبدیلی کمانڈ کی تقریب آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی، جنرل عاصم ملک باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ،وزیراعظم شہبازشریف نے چند دن قبل لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا تھا۔    

مزیدخبریں