ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستان سپورٹس بورڈ کا اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے عہدداران پر غیر آئینی پابندی لگادی گئی، پی ایس بی آئین 2022 کے تحت پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس پابندی لگانے کا اختیار ہی نہیں ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ بھی پی ایس بی آئین کیخلاف اقدام نہیں کرسکتی ہے،سپورٹس بورڈ نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری پر پابندی عائد کی تھی، پاکستان سپورٹس بورڈ نے دونوں عہدداران پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔