ایک نیوز :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔
دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 86 پیسے فی کلو اضافہ کردیا ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔