ایک نیوز :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہاکہ پلیئرز ایڈجسٹ ہو رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم جلد کم بیک کرےگی ۔
نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر اور ان کی ٹیم کو میرے آنے سے پہلے رکھا گیا تھا، غیر ملکی کوچز سے معاہدےکی اگر پاسداری نہ کریں تو بورڈ کی بدنامی ہوتی ہے، مکی آرتھر نے وعدہ کیا ہےکہ پورے ورلڈ کپ اور دورہ آسٹریلیا میں دستیاب ہوں گے، ورلڈ کپ کے بعد تبدیلی ہوگی یا نہیں، اس پر میں ابھی کوئی بات نہیں کروں گا۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعدکارکردگی کا جائزہ لیں گے پھر دیکھیں گےکہ کیا کرنا ہے، بابر اعظم، رضوان اور شاہین ٹاپ پلیئرز ہیں، پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، لیگ کرکٹ کی چمک دمک سے انٹرنیشنل ٹیموں کو مشکلات ہوئی ہیں، پلیئرز کو زیادہ پیسے اس لیے ہی دیے ہیں کہ وہ پاکستان ٹیم کو ترجیح دیں۔