منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Sep 30, 2023 | 17:47 PM

ایک نیوز :لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کہا کہ مونس الہٰی کے طلبی کے سمن بیرون ملک ارسال کیے گئے، مونس الہٰی طلبی کے سمن جان بوجھ کر وصول نہیں کررہے۔

ایف آئی اے نے استدعا کی کہ عدالت مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں