ایک نیوز:راولپندی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے انکی قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں چودھری پرویز الٰہی کےخلاف درج مقدمات اور قانونی امور پر مشاورت ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے انکی قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان، عاصم چیمہ اور نادر ڈوگل شامل تھے۔ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمات اور قانونی امور پر مشاورت ہوئی۔
سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کو بی کلاس اور سہولتیں نہیں دی جارہیں،ان کے سیل کے باہر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دیوار کو بھی نہیں ہٹایا گیا،جیل انتظامیہ کی سختیوں اور ناروا سلوک کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کا حوصلہ بلند ہے۔