امریکی تاریخ میں پہلی بار کانگرس اجلاس کا آغاز سکھ کیرتن سے

Sep 30, 2023 | 16:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :  امریکی تاریخ میں پہلی بار امریکی کانگرس کی کارروائی کا آغاز سکھ کیرتن سے کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق  جمعہ کو امریکی کانگریس کے ایوان کا اجلاس تاریخ میں پہلی بار سکھ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کیرتن کے ساتھ شروع ہوا۔ عالمی سکھ تنظیموں کا کہناہے کہ یہ اتفاقیہ امر نہیں ہے بلکہ امریکا اور دنیا کا سکھوں کے ساتھ اظہار یک جہتی ہے۔
 یادرہے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا کی حکومت  نے تحقیقات شروع کرنے کااعلان کیا ہے اور امریکا نے بھارت سے تفتیش میں مدد دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔

مزیدخبریں