ایک نیوز: بااثر ملزمان نےدوستی نہ کرنے پر خواجہ سرا پر تشدد کرکے سر کے بال کاٹ دیے۔
رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین کے علاقہ گیگا چوک میں بااثر ملزمان نے خواجہ سراکو تشددکا نشانہ بناڈالا اور سرکے بال مونڈھ دیے۔خواجہ سراکبوتری شہزادی نے میڈیا کو بتایاکہ ہم گجرات میں فنکشن کرکے واپس آرہے تھے کہ تھانہ سول لائن کی حدود میں دو کاروں میں سوار ملزمان نے روک لیااور تشدد کا نشانہ بنایااورقینچی سے اسکے بال کاٹ دیے۔
خواجہ سرا کا کہناہےکہ ملزمان مجھےدوستی کرنے پرمجبور کرتے ہیں انکار کرنے پر تشدد کیا ہے،پولیس ملزمان گرفتار نہیں کررہی۔شی میل ایسوسی ایشن کا کہناہے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں,جلد گرفتار کرلیں گے.
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-30/news-1696072153-1915.mp4