ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کیلئے مہنگائی اور مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نواز شریف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا،سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں یوتھ کوآرڈینیٹرز اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک تھے،مریم نوازشریف نے قائد نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے پارٹی اور عوام میں جوش وجذبے کا خیرمقدم کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ قوم کی امید نوازشریف ہیں،تعمیر وترقی کی تعبیر نوازشریف ہیں،ہر وعدے کی تکمیل نوازشریف ہیں،پاکستان کی روشن تقدیر نوازشریف ہیں،عوام کو مہنگائی، مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نوازشریف ہیں، نوجوان کے روشن مستقبل اور ترقی کا ضامن نوازشریف ہے،مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نوازشریف دلاسکتے ہیں،قوم کے خوابوں کی تعبیر نوازشریف ہے،نوازشریف قوم کومتحد کرے گا،۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف قوم کو ترقی کا وژن دیں گے،بحرانوں کا حل صرف نوازشریف ہے،دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نوازشریف کریں گے،چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم نوازشریف ملک وقوم کے لئے تاریخی کردار ادا کریں گے،نوازشریف آئے گا، تعمیر، ترقی ، امن اور خوش حالی لائے گا۔
اجلاس میں نوازشریف کی حمایت میں زبردست نعرہ بازی لگائی گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، ہر بار نوازشریف کو نہیں ترقی کے عمل کو روکا گیا،نواز شریف کی کوششوں سے عظیم دوست چین نے سی پیک کی صورت اس وقت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی پاکستان کا رخ کرنے کو تیار نہیں تھا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کو حکومتی مدت پوری کرنے دی جاتی تو آج مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نہ ہوتی،عوام ہی نہیں دنیا بھی نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے،پاکستان کو اتحاد، امن اور معاشی ترقی کی ضرورت ہے جو صرف وزیراعظم نواز شریف ہی کر سکتا ہے،قوم اور ملک کو ہمیشہ نیا وژن نواز شریف نے دیا، قوم اور سیاسی قیادت کو ہمیشہ نواز شریف نے ہی متحد کیا، اس لئے وزیراعظم نواز شریف ضروری ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نوازشریف کو کام کرنے دیا جائے تو پاکستان سے مسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے،نواز شریف کو اقتدار کی نہیں، پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات کےلئے نواز شریف کی ضرورت ہے،نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔
مریم اونگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے سوا پاکستان کو بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،نواز شریف ہی قوم کو متحد کرکے اسے ریلیف دے سکتا ہے، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں نواز شریف ہی شامل کرے گا۔