صدرمملکت کی شہداءکےورثاء سےاظہارتعزیت،اہلخانہ کیلئےصبر جمیل کی دعاکی

Sep 30, 2023 | 15:52 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 ستمبر کو ولی تنگی پوسٹ،11 ستمبر کو ورسک روڈ میں شہید ہونے والے شہداءکے ورثاء سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کرتے شہداء کیلئے بلند درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 ستمبر کو ولی تنگی پوسٹ، بلوچستان پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔صدر مملکت نے 11 ستمبر کو ورسک روڈ، پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے لانس نائیک عبد الرحمن کے ورثاء سے بھی ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

صدر مملکت نے 10 ستمبر کو میر علی ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک جمشید خان کے خاندان سے بھی فون پر اظہارِ تعزیت کی۔صدر مملکت نے شہداء کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور اپنے پیارے وطن پر قربان کرنے پر قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے شہداء کیلئے بلند درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔

مزیدخبریں