ڈی سی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت مقدمہ سماعت کیلئےمقرر

Sep 30, 2023 | 15:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے 28 ستمبرکی سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی مزید کاروائی 24 اکتوبرکو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی کی گرفتاری اور اختیارات سے تجاوز کے کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کیخلاف توہین عدالت مقدمہ سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار نے 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ڈی سی عرفان میمن، ایس ایس آپریشنز جمیل ظفر، ڈی پی او اور ایس ایچ اوکیخلاف سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی۔ 

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ توہین کیس ٹرائل کی مزید کاروائی 24 اکتوبرکو ہوگی، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے وکلا نے اپنے وکالت نامے جمع کروائے، ڈی سی کی طرف سے رضوان عباسی اور ڈی پی او کی جانب سے بشری قمر نے وکالت نامہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی سی عرفان میمن نے 28 ستمبر کو غیرمشروط معافی مانگ کر خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔ تاہم عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی معافی مسترد کردی تھی۔

مزیدخبریں