ارشد پپو سمیت قتل کیس، عزیز بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر

Sep 30, 2023 | 15:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لیاری گینگسٹر ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس میں ملزمان کی   درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لیاری گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ،ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں۔ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو،یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا۔ملزمان پر اغواء قتل سمیت دہشت گردی کے الزامات ہیں۔

عدالت نے ملزمان عزیر بلوچ اور مشتاق خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کردیا۔گواہوں کو بھی بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے پیش نہیں کیا جاسکا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں