لیجنڈاداکارہ ممتاز بیگم کے بیٹے کی لولی ووڈ میں انٹری

لیجنڈاداکارہ ممتاز بیگم کے بیٹے کی لولی ووڈ میں انٹری

ایک نیوز:پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ ممتاز بیگم کے بیٹے ذیشان راحیل باری فلم میں کاسٹ ہو گئے.

رپورٹ کے مطابق اداکارہ ممتاز بیگم کے بیٹے ذیشان راحیل باری کو پنجابی فلم "عشقا" کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے،فلم "عشقا" کے فملساز سجاد حیدر اور ہدایتکار  جاوید یوسف ہیں.ذیشان راحیل باری اگلے ماہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے.

سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کا کہنا ہے کہ خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے. اللہ تعالی میرے بیٹے کو اس فلم کے ذریعے دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے.ذیشان راحیل باری نے کہا کہ میں بہت پر جوش ہوں اور یہ میری پہلی فلم ہے،مجھے بہت اچھی کہانی اور بہترین کردار ملا ہے.میری کوشش ہو گی اپنے کردار کو بہتر انداز میں نبھاؤں.

ہدایتکار جاوید یوسف کا کہنا تھا کہ ہیرو کے کردار کیلئے ہماری تلاش ختم ہو گئی ہے.