ایک نیوز: کمپیوٹر ڈیوائس کی مدد سے گاڑیوں کی ریموٹ چابیاں بنا کر گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کےسرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد ڈویژن نےعلاقائی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےکمپیوٹر ڈیوائس کی مدد سے گاڑیوں کی ریموٹ چابیاں بنا کر گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے تھانہ نبی بخش کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کر لی گئی ہیں۔ْ
پولیس حکام کا کہناہےکہ گاڑیوں کی چوری میں استعمال ہونے والے مختلف آلات بھی برآمد کیے ہیں۔برآمد سامان میں مختلف گاڑیوں کے ریموٹ، لاک کھولنے والی راڈ اور گاڑی کا شیشہ کھولنے والا پلاسٹک برآمد کیا گیا ہے۔ملزم کے قبضے سے خاص طور پر تیار کیا گیا ائیر پمپ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم گلستان جوہر کا رہائشی اور تعلیم یافتہ ہے، گرفتار ملزم کی شناخت کرم اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔