خاورمانیکاکی8روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پرسماعت بغیرکارروائی کےملتوی

خاورمانیکاکی8روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پرسماعت بغیرکارروائی کےملتوی
کیپشن: خاورمانیکاکی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پرسماعت بغیرکارروائی کےملتوی

ایک نیوز: خاور مانیکا کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی،دوبارہ سماعت 2اکتوبرکیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر آج ہونیوالی سماعت متعلقہ جج ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نعیم شوکت چھٹی پر ہونے کے باعث ملتوی ہو گئی ہے۔

خاور مانیکا کی درخواست پر دوبارہ سماعت 2 اکتوبر کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔خاور مانیکا کیجانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر انٹی کرپشن حکام کے پاس حراست میں ہے۔خاور مانیکا انٹی کرپشن کے مقدمہ میں حراست میں لئے گئے ہیں۔