شاداب خان کے گھر صف ماتم بچھ گئی

شاداب خان کے گھر صف ماتم بچھ گئی

ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی پھوپھو انتقال کر گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ میری پھوپھو کا انتقال ہو گیا ہے۔

شاداب خان نے درخواست کی ہے کہ میری پھوپھو  کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ یاد رہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اس وقت بھارت میں موجود ہیں۔