کوئی نیاٹیکس لگانےکااختیارنہیں،اہداف حاصل کرلیں گے،FBRکی IMFکویقین دہانی

 کوئی نیاٹیکس لگانےکااختیارنہیں،اہداف حاصل کرلیں گے،FBRکی IMFکویقین دہانی
کیپشن: کوئی نیاٹیکس لگانےکااختیارنہیں،اہداف حاصل کرلیں گے،FBRکی IMFکویقین دہانی

ایک نیوز: فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور آئی ایم ایف حکام میں ان لائن مذاکرات جاری،ایف بی آر نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وفاقی حکومت میں رابطہ ہوا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور آئی ایم ایف حکام میں ان لائن مذاکرات جاری ہیں۔ایف بی آر نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی موقف ہے کہ نگراں حکومت کو کوئی نیا ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں،بغیر ٹیکس لگائے رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرلیں گے۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جن شعبہ جات کو ماضی میں سب سڈی دی گئی وہ ختم کررہے ہیں۔