دہشتگردوں کے بزدلانہ خودکش حملوں پر علماء کااظہار افسوس

Sep 30, 2023 | 12:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: دہشتگردوں کے بزدلانہ خودکش حملوں پر علماء نے شدید اظہار افسوس کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  علماء کا کہناہےکہ دہشتگردوں کی طرف سے خودکش حملے کرنا انتہائی مذموم اور قابل نفرت عمل ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ایسی کاروائیاں کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے، ان کا اسلام سے کوئی تقلق نہیں ہے، یہ اسلام کے دشمن ہیں۔اسلام میں اس قسم کے حملے ناجائز ہیں اور یہ خوارج کی طرف سے کیے گئے ہیں۔اس طرح کے حملے کرنے والے دشمنانِ اسلام کے اہلکار ہیں اور انشااللّٰہ ہماری تمام سیکیورٹی فورسز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔
علماء کا کہناہےکہ مسجد میں خطبے کے دوران خودکش حملہ کرنا کسی مسلمان کا کام نہیں ہوسکتا حتٰی کہ یہ کسی انسان کا بھی کام نہیں ہوسکتا۔جس نے اس مبارک دن میں نہ اللّٰہ کے گھر کی اور نہ رسول پاکﷺ کے میلاد کی تعظیم کا خیال رکھا وہ انسان نہیں درندہ ہے۔اللّٰہ پاک ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے، آمین۔

مزیدخبریں