ایک نیوز: کراچی پولیس کے سربراہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی جانب سے جاری پیغام وائرلیس کے ذریعے نشر کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک،یوٹیوب،فیسبک میں مہارت رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سوشل میڈیا پر متحرک وہ پولیس اہلکار جو انفلوئنسرز،بلاگرز ہیں انھیں بھی طلب کیا ہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ کراچی پولیس کے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آج سہہ پہر گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کراچی پولیس کا کہناہےکہ سوشل میڈیا پر متحرک پولیس اہلکاروں کو بلانے کا مقصد ان کی سوشل میڈیا سےمتعلق قابلیت جانچنا ہے۔