سانحہ 9مئی:میاں محمودالرشیدکی ضمانت پر سماعت 5اکتوبرتک ملتوی

Sep 30, 2023 | 12:20 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات کےدرج 3 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشیدکی درخواست ضمانتوں پر سماعت 05 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

 تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں میاں محمود الرشید کی ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر میاں محمود الرشید کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

 بعد ازاں عدالت نے ضمانتوں پر مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 پولیس کے مطابق  میاں محمود الرشید پر تھانہ شادمان نذر آتش کرنے ، نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینیٹر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے  کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ گلبرگ پولیس نے میاں محمود الرشید  اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1283/23 اور 1280/23 درج ہے، تھانہ شادمان نے مقدمہ 768/23 درج کر رکھا ہےمیاں محمود الرشید کے خلاف نو مئی کے واقعات میں جلاؤ گھیراؤ کے دیگر متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔

مزیدخبریں