27 سال  بعد لیجنڈ ریپر ٹوپک شکور کا مبینہ قاتل گرفتار

27 سال  بعد لیجنڈ ریپر ٹوپک شکور کا مبینہ قاتل گرفتار

ایک نیوز:27 سال  بعد دنیا کے مقبول ترین اور لیجنڈ ریپر ٹوپک شکور کا مبینہ قاتل گرفتار، 60 سالہ ملزم  پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  مقبول ترین اور لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہپ ہاپ اسٹار   ٹوپک شکور  کو ستمبر 1996 میں نیواڈا شہر میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا۔اس کے  قاتل  کی  اب تک شناخت نہیں ہوسکی  تھی  تاہم نیواڈا کی ایک گرینڈ جیوری نے 60 سالہ ڈوئن "کیفے ڈی" ڈیوس پر مہلک ہتھیار کے استعمال سے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔
لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے شیرف، کیون میک میل نے  کا کہناہےکہ تحقیقات 7 ستمبر 1996 کو شروع ہوئی تھیں۔ شکور کا قتل اس محکمہ پولیس کے لیے اہم تھا اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا قاتل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 دوسری طرف ٹوپک کی بہن سیکیوا سیٹ شکور نے  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک اہم لمحہ ہے۔ اس کیس کے بارے میں گزشتہ 27 سالوں کی خاموشی ہماری کمیونٹی میں زور و شور سے بول رہی ہے۔یہ میرے لیے اہم ہے کہ دنیا، ملک، نظام انصاف اور ہمارے لوگ اس شخص، میرے بھائی، میری ماں کے بیٹے، میرے باپ کے بیٹے کے انتقال کی سنگینی کو تسلیم کریں۔مبینہ ملزم ڈیوس اورلینڈو اینڈرسن کا چچا ہے۔

 یادرہے اورلینڈو اینڈرسن  ٹوپک کے معروف حریفوں میں سے ایک ہے اور حکام کو طویل عرصے سے اس پر ریپر کی موت کا شبہ تھا جبکہ خود اورلینڈو اینڈرسن ٹوپک شکور کی  دو سال بعد ایک غیر متعلقہ گینگ شوٹنگ میں  مارا گیا تھا۔
  مبینہ قاتل ڈیوس اس وقت ساؤتھ سائڈ کامپٹن کرپس گینگ کا رکن تھا،لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہومی سائیڈ لیفٹیننٹ جیسن جوہانسن نے ڈیوس کو گینگ کا لیڈر اور شاٹ کالرقرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیوس نے اس حملے کی منصوبہ بندی اینڈرسن کے کیسینو میں پیش آنے والے پہلے واقعے کے بدلے کے طور پر کی تھی۔

ٹوپک 7 ستمبر 1996 کی رات کو مائیک ٹائسن کا ہیوی ویٹ ٹائٹل باکسنگ میچ دیکھنے کے بعد واپس جارہے تھے جب ان کی سیاہ بی ایم ڈبلیو کے ساتھ ایک سفید کیڈلک آکر کھڑی ہوئی جس سے فائرنگ ہوئی اور انہیں متعدد گولیاں لگیں۔شدید زخمی 25 سالہ ٹوپک  کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پانچ روز بعد 12 ستمبر کو اس نے دم توڑ دیا جبکہ سفید کیڈلک جائے واردات سے غائب ہوگئی ۔ ٹوپک شکور  اس وقت اپنی مقبولیت کے عروج پر تھے ۔
 انہیں اپنے اسٹیج کے نام 2 پیک کے نام سے جانا جاتا ہے، نیویارک میں پیدا ہونے والے ریپر کو اپنی پہلی البم 2Pacalypse Now سے شہرت ملی اور وہ اپنے پورے میوزک کیریئر میں چھ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئے۔