خیبر پختونخواہ:خواتین کیلئے پاکستان آرمی کی جانب سے پہلے سیمپوزیم کا انعقاد

Sep 30, 2023 | 11:54 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خیبرپختونخواہ میں خواتین کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے پہلے سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کے پی کے اور ضم شدہ اضلاع کی خواتین کو درپیش مسائل  کےحل کے لیے پشاور میں پاک فوج اور خیبر پختونخوا حکومت کے زیر سایہ اپنی نوعیت کا پہلا ' خیبر پختونخواہ کے ویمن سمپوزیم' کا انعقاد ہوا۔دو روزہ سمپوزیم کا آغاز 27 ستمبر کو ہوا اور 28 ستمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوا۔ سیمپوزیم کے ایجنڈا میں کے پی کی خواتین  کے حالات کو بہتر بنانا اور ملک کی ترقی و پیشرفت میں ان کے کردار کو بڑھانا تھا۔سمپوزیم میں زیر بحث مسائل میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا، کمیونٹی کی شمولیت کے برابر مواقع فراہم کرنا شامل تھا۔

سمپوزیم میں سیاست اور فیصلہ سازی میں خواتین کی شرکت میں اضافہ اور خواتین کی سہولت کے لیے ضروری قانونی اصلاحات کرنا شامل تھا۔ خواتین کو درپیش دیگر مسائل مثلاً دفاتر میں ہراساں ہونے کے واقعات, امتیازی سلوک, جنسی تفریق اور تنخواہوں میں کمی وغیرہ پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ خواتینِ کے لئے ایسی کاروائیاں روکنے کے لیے مضبوط اور منظم قوانین بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ سیمپوزیم میں خواتین کو تعلیم کے حصول سے منسلک مسائل کے حل کے لیے پاک فوج کی جانب سے عملی اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

سیمپوزیم میں شرکت کرنے والی باصلاحیت خواتین سپیکرز نے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔ خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کو پہلی بار بڑی توجہ سے سنا بھی گیا اور نوٹ بھی کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ کی خواتین نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس سمپوزیم کو خوش آئند قرار دیا ۔ خواتین کی جانب سے آئندہ بھی ایسے مواقع فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-30/news-1696056838-1641.mp4

مزیدخبریں