ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔3 رکنی فل بنچ 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔فل بنچ کی سربراہی کی جسٹس عالیہ نیلم کریں گی۔فل بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نےتوہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔