ایک نیوز: سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف عوامی اجتماعات کی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے ان پر فوج مخالف ناروں کی آڈیو لگا کر فیک ویڈیو سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق فوج مخالف فیک ویڈیوز پر عوام نے اپنا اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ فیک ویڈیوز دکھانی ہی نہیں چاہیے جو بھی دیکھایا جائے حقیقت پر مبنی ہو۔جو بھی یہ سب کر رہے ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے۔ سوشل میڈیا کے ذریعےلوگ غلط انفارمیشن لوگوں میں مہیا کرتے ہیں،پی ٹی آئی نے ہمارا سارا معاشرہ اخلاقی طور پر برباد کر دیا ہے۔
(شہریوں کا کہناہےکہ اب چونکہ ان کی حکومت نہیں رہی، انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے 40 سال میں انہوں نے وہ کام نہیں کیا جو انہوں نے تین سال میں کر دیا۔اس طرح کے ایجنڈے وہ نوجوان نسل کو دکھا رہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل گمراہ ہو رہی ہے۔جو اداروں کو بدنام کرنے کے لیے فیک ویڈیوز چلاتے ہیں، اداروں کے ساتھ اگر آپ مخلص نہیں ہے تو ان کے اوپر الزام بھی نہ لگائیں۔اپنے مقصد کے لیے عمران خان نے لوگوں کا استعمال کیا ہے،لوگ جو اس طرح کی فیک ویڈیوز اپلوڈ کررہی ہیں ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
شہریوں کا مزید کہناہےکہ یہ سراسر فوج کے خلاف پروپگنڈہ ہے،عوام کو گمراہ کرنے والے لوگوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی عوام کو گمراہ کر رہی ہے لیکن عوام فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔اس طرح کی ویڈیوز ہمارے ملک کے لیے بدنامی کا سبب بنتی ہے،اداروں کو بدنام نہیں کرنا چاہئے۔یہ لوگ فساد برپاہ کرتے ہیں، توڑ پھوڑ کرتے اور عوام کو نقصان پہنچاتے ہیں،یہ پارٹی لوگوں میں نفرت پیدا کرتی ہے۔پی ٹی آئی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،منفی پروپیگنڈے کا کوئی فائدہ نہیں ہے پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی کے لوگوں کو اداروں کے خلاف نہیں بولنا چاہیے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-30/news-1696055996-7017.mp4