ملک میں حملوں ،دہشتگردی کی لہر کے حوالے سے عوامی رائے

Sep 30, 2023 | 11:21 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ملک میں حالیہ حملوں اور دہشتگردی کی لہر کے حوالے سے عوام  کا کہناہےکہ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہو کر دہشتگردی کا سدباب کرنا ہو گا۔

رپورٹ کے مطبق حال ہی میں ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر سر اٹھا رہی ہے،ملک میں خودکش حملوں کی بڑھتی تعداد افغان سرزمین سے دہشتگردی اور بھارتی ایجنسیوں کی دخل اندازی کا ثبوت ہے۔اس حوالے سے عوام کی رائے لی گئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے، تمام سیاسی قوتوں کو مل کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔اسلام کے نام پر جنونی گروہ مسلمانوں کا قتلِ عام کرتے ہیں وہ مسلمان کہلانے کے لائق نہیں ہے،پاک فوج اور نگران حکومت کے خلاف یہ ایک سازش ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر جو ژوب اور ہنگو میں واقعہ ہوا ہے اس سے ہمارا دل  بہت دکھی ہوا ہے۔تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل ہے کہ مل کر دہشتگردی کے خلاف افواجِ پاکستان کا ساتھ دیں۔آج جو دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں میں ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہو کر دہشتگردی کا سدباب کرنا ہو گا۔شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کرکے ملک میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں،جن لوگوں نے میلادالنبی کے موقع پر مستونگ میں دھماکہ کیا یہ کافروں سے بھی بدتر ہیں۔
عوام کا کہناہےکہ ہماری حکومتی ارکان سے اپیل ہے کہ ان دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ہم اور ہماری نسلیں تمام تر دہشتگردی کے باوجود میلاد اسی جذبے سے مناتے رہیں گے،آج کے دو دھماکے مسلمانوں کے نہیں بلکہ کافروں کے کام ہیں۔یہ ہمارے اداروں کو کمزور کرنے کی سازش ہے مگر ہم اداروں کے ساتھ ہیں۔ہمیں ان حملوں کا بہت دکھ ہے ہماری اپیل ہے کہ ان دہشتگردوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-30/news-1696054846-1149.mp4

مزیدخبریں