پرویز الٰہی کوگھر نہ پہنچانےکیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئےمقرر

Sep 30, 2023 | 11:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد2اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو فرد جرم  کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

مزیدخبریں