سکیورٹی فورسز کا آپریشن،1 جوان شہید، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آپریشن،1 جوان شہید، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دو مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر فیصل مارا گیا۔
 ترجمان افواج پاکستان کے مطابق کاٹلنگ، مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ، دہشت گرد کمانڈر فیصل مارا گیا۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا دہشت گرد کمانڈر فیصل سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ  پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دہشت گردوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی دوسری جھڑپ پاراچنار، ضلع کرم میں ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان بہادری سے لڑتے شہید ہو گیا33 سالہ شہید لانس نائیک غیرت خان کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔