سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک نیوز: اے این ایف نے سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نےکراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔دوحہ کیلئے بک کئے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے،تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی،برآمدہ چرس کو مہارت کیساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا۔

اے این ایف نےمنشیات قبضے میں لیکر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-30/news-1696053047-8345.mp4