ایک نیوز:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 10ہزار269 نئےمریض رپورٹ ہوئےہیں جبکہ رواں سال اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 94ہزار 795 مریض رپورٹ ہوچکے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 94 ہزار 795 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 23,397 مریض رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 452 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 77,638 رپورٹ ہوئے۔بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1540 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 16,351 مریض رپورٹ ہوئے۔ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1048 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 30,971 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1132 نئے مریض سامنے آئے۔
ڈاکٹر جمال ناصر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9119 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 175 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔