ایشین گیمز گالف: پاکستانی کھلاڑی میڈل کی دوڑ سے آؤٹ

ایشین گیمز گالف: پاکستانی کھلاڑی میڈل کی دوڑ سے آؤٹ
کیپشن: Asian Games Golf: Pakistani player out of medal race

ایک نیوز:ایشین گیمز کے گالف مقابلوں میں پاکستانی مینز اور ویمنز کھلاڑی میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق چین میں جاری ایشین گیمز میں گالف کے 2 راؤنڈز کے مقابلوں کے بعد پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی کٹ آف میں نہ آسکا۔
پہلے روز پار اسکور کرنے والے سلمان جہانگیر نے دوسرے روز2 اوور پار کھیلا جبکہ قاسم خان نے دوسرے روز5 اوور کھیلا، مجموعی طور پر6 اوور پار اسکور رہا۔اس کےعلاوہ عمر خالد کا2 راؤنڈز کے بعد اسکور12 اوور پار رہا۔
اسی کے ساتھ مینز گالف میں پاکستان کے تینوں کھلاڑی کٹ آف مس کرکے میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئے۔
دوسری جانب ویمنز میں پارکھا اعجاز نے دوسرے روز 5، رمشا اعجاز نے 8 اوور پار کھیلا، ویمنز گالف میں بھی پاکستان کی دونوں پلیئر کٹ آؤٹ میں نہ آسکیں۔