ایشین گیمز: پاکستانی گوہر شہباز 100 میٹر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Sep 30, 2023 | 07:28 AM

ایک نیوز:ایشین گیمز امیں پاکستانی یتھلیٹکس گوہر شہباز نے 100 میٹرز میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے تاہم پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل تک نہ آسکے۔
ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں 100 میٹرز کی ہیٹس کی دوسری دوڑ میں   پاکستان کے گوہر شہباز 10.56کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہے یہ اس سیزن میں گوہر شہباز کی بہترین ٹائمنگ ہے جس کے ساتھ انہوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ 
پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس 100 میٹر کے سیمی فائنل تک نہ آسکے، شجر عباس اپنی ہیٹ میں 10.59 کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے ۔ 100 میٹرز میں ہر پانچ ہیٹ کے ٹاپ 4 کے بعد بہترین 4 ٹائمنگ کے ایتھلیٹس سیمی فائنل میں آئے ۔
دوسری جانب خواتین کی 100 میٹرز میں پاکستان کی دونوں ایتھلیٹس فائنل تک نہ آسکیں ، 100 میٹر کی پہلی ہیٹ میں عروج کرن 12.04کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہیں، یہ عروج کی پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ہیں ۔ 100 میٹر کی دوسری ہیٹ میں تامین خان 12.42 کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر آئیں۔ پاکستان کی دونوں خواتین ایتھلیٹس ٹاپ 8 میں نہ آسکیں۔
خواتین کی 400 میٹر میں صاحب اسرا کا ہیٹس میں تیسرا نمبر رہا ۔ صاحب اسرا نے 400 میٹر کا فاصلہ 55.18 سیکنڈز میں طے کیا، وہ کوالیفائی کرنے والی آخری ایتھلیٹ سے 0.17 سیکنڈز پیچھے رہیں۔ 
اس کے علاوہ مینز 400 میٹر میں پاکستان کے اسد الرحمٰن کی مایوس کن پرفارمنس رہی، اسد الرحمٰن 48.60 کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر آئے ۔ 
خواتین کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں پاکستان کی فرحت بانو کا آخری نمبر رہا ۔ فرحت بانو 44:32.40 کی ٹائمنگ کے ساتھ سات ایتھلیٹس میں ساتویں نمبر پر رہیں، وہ چھٹے نمبر پر آنے والی نیپال کی ایتھلیٹ سے بھی چھ منٹ پیچھے رہیں۔
 نییپال کی سنتوشی سریشتا 38:40.15 کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھیں، 44:32.40 فرحت کی دس ہزار میٹر دوڑ میں اپنی پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ہیں۔

مزیدخبریں