3فلموں کی پیشکش حال ہی میں بالی ووڈسے ہوئی ،اداکارسعود

Sep 30, 2023 | 07:12 AM

ایک نیوز: پاکستان شوبزانڈسٹری کےمشہورومعروف اداکارسعودنےکہاہےکہ ان کوبالی ووڈسےحال ہی میں 3فلموں کی پیشکش ہوئی ہےمگرپاکستان سےکسی فلم کی آفرنہیں ہوتی۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کےشومیں اہلیہ جویریہ کےہمراہ اداکارسعودنےشرکت کی،جب اداکارسےمستقبل میں کی جانےوالی فلمزکےبارےمیں سوال پوچھاگیاتواداکارنےسوال کے جواب میں کہاکہ حال ہی میں انہیں پڑوسی ملک ( بالی ووڈ) سے تین فلمز کی آفر آچکی ہے، بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر کی جانب سے ایک فلم کی آفر دی گئی۔
اداکار نے کہا کہ حال ہی میں اداکارعلی خان اور میں نے ’ ہم سب‘ نام سے فلم کی شوٹ مکمل کی ہے، اس فلم کے دوران ہی بالی ووڈ کے ایک بڑے ڈائریکٹر نے مجھے اور علی خان کو فلم کی آفر دی۔
سعود کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی بالی ووڈ سے ایک سے دو فلموں کی پیشکش کی جاچکی ہے لیکن پاکستان سے اب تک کسی فلم کی آفر نہیں ہوئی۔
سعود کو پاکستان میں کسی فلم میں آفر نہ ملنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ کا کہنا تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے جو لوگ اس وقت فلمز پر پیسہ لگا رہے ان کی خواہش ہے کہ ہم ہی فلم میں ہیرو کا کردار نبھائیں کسی اور کو کیو ں آنے  دیں۔

مزیدخبریں