ایک نیوز:پالی ووڈاداکارہ پرینیتی چوپڑااوربھارتی سیاستدان راگھوچڈھاکی حال ہی میں شادی کی تقریب ہوئی ہےجس میں رشتےداراورعزیزواقارب نےپھرپورشرکت کی ،شادی کی تقریب میں ثانیہ مرزانےبھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر جہاں نئے نویلے جوڑے کی شادی کی تصاویر کےچرچےہورہےہیں وہی اس میں شریک مہمانوں کی تصاویربھی خواب مشہورہورہی ہے۔
مہمانوں میں سابق ٹینس سٹارثانیہ مرزا بھی ہیں جن کی ڈریسنگ کے خوب چرچے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے بہن انعم مرزا کے ساتھ پرینیتی اور راگھوکی شادی میں شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی کی بارات پر ثانیہ نے بھارتی ڈیزائنر مرونالینی راؤ کے ڈیزائن کردہ بیج رنگ کے خوبصورت لہنگے چولی کا انتخاب کیا، زردوزی کے کام سے تیار اس لہنگے کے ساتھ ثانیہ مرزا کی خوبصورت جیولری بھی ان کی ڈریسنگ کو چار چاند لگارہی تھی۔
ثانیہ نے انسٹاگرام پر خوبصورت لہنگے میں تیار تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بعض اوقات آپ کا پہناوا آپ کو شاہانہ انداز دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں جہاں ثانیہ کے لہنگے کے چرچے ہیں وہیں اس کی قیمت کا بھی تذکرہ کیا جارہاہے۔
بھارتی میڈیا پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق ثانیہ کے لہنگے کی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 800بھارتی روپے(15 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ہے۔
ثانیہ مرزانےپرینیتی ،راگھوکی شادی پرکتنےکالباس پہنا؟
Sep 30, 2023 | 06:58 AM