ایک نیوز:بھارت میں ایک انوکھاواقعہ پیش آیاجس میں بینک انتظامیہ کی چھوٹی سےغلطی نےٹیکسی ڈرائیورکوامیرکرنےکےآدھےگھنٹےبعددوبارہ غریب کردیا،ٹیکسی ڈرائیورکےاکاؤنٹ میں 9ہزارکروڑروپےمنتقل کردیئے۔
تفصیلات کےمطابق کہتےہیں کہ” دینےوالا جب بھی دیتا،دیتاچھپڑپھاڑکے“ایساہی ایک واقعہ بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بینک انتظامیہ نے شہری کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے نہیں بلکہ9 ہزار کروڑ روپے کی خطیر رقم غلطی سے منتقل کردی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چنئی میں ایک نجی بینک کی انتظامیہ کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں غلطی سے9 ہزار کروڑ روپے منتقل کردیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راج کمار نامی ٹیکسی ڈرائیور نے بینک اکاؤنٹ میں غیر معمولی ٹرانزیکشن ہونے پر پہلے سوچا کہ یہ کسی قسم کا نیا دھوکا ہے لیکن پھر اس نے تصدیق کرنے کیلئے اسی رقم سے21 ہزار روپے اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جو با آسانی ٹرانسفر ہوگئے، یہ دیکھ کر وہ حیران اور پریشان بھی ہوگیا۔
تاہم آدھے گھنٹے کے اندرہی بینک انتظامیہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے شہری کے اکاؤنٹ میں غلطی سے بھیجی گئی رقم اپنے پاس واپس منتقل کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس غلطی کے بعد بینک کے سی ای او نے ایک ہفتے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
سی ای او کی جانب سے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی گئی ہیں۔