تھریڈز نےاکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرانےفیصلہ کرلیا

Sep 30, 2023 | 01:43 AM

ایک نیوز:میٹاکی طرف سےXکےمقابلےمیں سماجی رابطےکاپلیٹ فارم تھریڈزایک نیافیچرمتعارف کرانےکیلئےکام کررہاہے جس کے بعد صارفین اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ختم کر سکیں گے۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال جولائی میں متعارف کرائےجانےوالےتھریڈزنےمقبولیت کےنئےریکارڈ قائم کردئیے اور چند ہی دنوں میں10 کروڑ اکاؤنٹس کا ہندسہ چھوتے ہوئے چیٹ جی ٹی پی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
انسٹاگرام سے جڑے ہونے کی وجہ سے تھریڈز کو یہ سہولت حاصل تھی کہ وہ صارفین جن کے پاس انسٹاگرام کا اکاؤنٹ تھا وہ ایک کلک سے اس سروس پر اکاؤنٹ بنا سکتے تھے۔
انسٹاگرام کے ساتھ جڑے ہونے کی وجہ سے صارفین کیلئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ جس کے متعلق میٹا (فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) کا خیال ہے کہ سال کے آخر تک اس چیز میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تھریڈز کی ٹیم پُر امید ہے کہ دسمبر تک علیحدہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا۔ لیکن اس وقت صارفین کے پاس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر غیر فعال کرنے، سیٹنگ پرائیویٹ کرنے یا اکاؤنٹ کو ختم کرنے کیلئےانسٹا اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی آپشن موجود ہیں۔
دوسری جانب تجزیاتی ادارے کی پیش گوئی کے مطابق اس سال کے آخر تک تھریڈز کی فعال امریکی صارفین کی تعداد2 کروڑ37 لاکھ رہے گی جبکہ حریف پلیٹ فارم ایکس پر5 کروڑ61 لاکھ امریکی صارفین فعال ہوں گے۔

مزیدخبریں