سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کوفیورٹ قرار دیدیا

Sep 30, 2023 | 01:22 AM

ایک نیوز:سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نےآئی سی سی کےمیگاایونٹ ورلڈکپ کیلئےپاکستان کوفیورٹ قراردیدیا۔
سابق کرکٹررابن اتھپاکانجی چینل سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان کو سیمی فائنل دیکھ رہاہوں،جبکہ انہوں نے انگلش ٹیم کو نذر انداز کیا۔
سابق کرکٹرکامزیدکہناتھاکہ آسٹریلیا کا شمار آئی سی سی ایونٹس میں ٹاپ فریقوں میں ہوتا ہے،لیکن ایشیائی کنڈیشنز میں پاکستان سیمی فائنل کھیلنے کیلئے مضبوط دعویدار ہے ۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز5 اکتوبر سے ہوگا تاہم قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف6 اکتوبر کو کھیلے گی، بعدازاں انہیں میزبان بھارت کا14 اکتوبر کو چیلنج درپیش ہوگا۔

مزیدخبریں